تحریک انصاف کو اعتماد میں لیے بنا الیکشن نہیں کرائے جاسکتے، فواد چودھری


  پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کو اعتماد میں لیے بنا الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت سے متعلق بیان  میں کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا۔

ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت تحریک انصاف ہے اور تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن الیکشن کرا سکتا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ صرف الیکشن ہی نہیں کرانا ہوتا انتخابی عمل کا بااعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں