کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باؤلر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہو گیا ہے۔
دو روز کے دوران کھیل دوسرے باکسر کی ہلاکت
ہم نیوز نے میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انو بھائی پارک میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باؤلر عمرخان نے جب آخری اوورکی آخری گیند کرائی تو اسی وقت وہ وکٹوں پہ گر گئے۔
وکٹوں پہ گرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
18سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی روڈ حادثے میں ہلاک
واضح رہے کہ کراچی میں کھیل کے میدان میں دو روز کے دوران عمر خان دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں ںے جان کی بازی ہاری ہے۔ دو دن قبل لیاری میں فٹ بال کے ایک کھلاڑی کا بھی مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔