نئی دہلی: بھارتی اداکار اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینز 2022 میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند تھے لیکن بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
Was really looking forward to rooting for our cinema at the India Pavilion at #Cannes2022, but have sadly tested positive for Covid. Will rest it out. Loads of best wishes to you and your entire team, @ianuragthakur. Will really miss being there.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 14, 2022
اکشے کمار نے کہا کہ وہ اس ایونٹ میں شریک نہیں ہو پائیں گے تاہم بھارت کی نمائندگی کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سال 2021 میں اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔