فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز

فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔

عمران خان نے اداروں کیخلاف زہر اگلا، نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آجائےگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کی دھجیاں اڑا کر خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں عمران خان کی فوج مخالف تقریر پر قرارداد مذمت منظور

انہوں نے استفسار کیا کہ سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنے اورآئینی ادارے کو گالی دینے والے کو کھلی چھوٹ ہے؟عمران خان نے اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کر دیا۔

عمران خان ذہنی توازن کھو چکا ہے، آصف زرداری

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس کی شکایت صرف یہ ہے کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا۔

عمران خان کے فوج پر الزامات، ریٹائرڈ فوجیوں کا ردعمل آ گیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ احسان فراموشی کرنے والے محسن کش شخص کا نام عمران خان ہے۔


متعلقہ خبریں