ٹبہ سلطان پور: پنجاب کے وہاڑی روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے کار سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 4 سالہ بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریل ہو یا جیل میں عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ہوں، شیخ رشید
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی۔ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں ہونے والوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔