ن لیگ کا فوری طور پر بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ جلد رہا ہو جائیں گی، رانا صاحب سے بات کی ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید کے بعدعمران خان کا پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز عیدالفطر کے فوری بعد بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سینٹرل و جنوبی پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی۔

ن لیگ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مریم نواز 6 مئی کو اٹک ،8 مئی کو اوکاڑہ اور 11 مئی کو صوابی میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی۔

عمران خان کی کردار کشی کیلئے بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، فواد چودھری

طے شدہ شیڈول کے تحت ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز مئی کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی جانب سے شروع کی جانے والی بھرپور عوامی رابطہ مہم کے لیے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہوں نے تیاریوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔

آئین پامال کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے پھینکنا چاہیے، مریم نواز

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان طے شدہ شیڈول کے تحت پنجاب کے چھ شہروں میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں