نیب کا فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ


نیب لاہور نے فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق فرح خان اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق خطوط لکھے جائیں گے۔ایف بی آر، سیکیورٹی ایکسچینج،اسٹیٹ بینک سمیت نجی بینکوں سے ریکارڈ مانگا جائے گا۔

فرح خان کے ڈالرز اور پاونڈز اکاونٹس کی تفصیلات مانگی جا رہی ہیں۔اکاونٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ بھی مانگی جائے گی۔فرح خان کے اثاثوں کیلئے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کوخطوط لکھے جائیں گے۔

فرح خان کے اثاثوں کے لیے 36 اضلاع کے انتظامیہ کو بھی خطوط لکھے جائیں گے۔ریکارڈ کے حصول کے بعد فرح خان کوذاتی حیثیت میں بھی طلب بھی کیا جائے گا۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔فرح خان کاکیس نیب کے دائرہ اختیارمیں ہے۔فرح خان کے شوہر احسن جمیل 1997سے99تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چیئرمین رہے۔

 


متعلقہ خبریں