قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔
عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس عظیم سعادت کو حاصل کرنے پر اللہ کا شر گزار ہوں۔ انشاءاللہ یہ اگلے غلاف کعبہ کا حصہ ہوگا۔
یاد رہے کہ بابراعظم نے اس سے قبل مسجد نبوی کے سامنے اور عمرہ ادائیگی کے بعد مسجد الحرام سے بھی تصاویر شیئر کی تھیں۔