عید پر گرمی میں کمی کا امکان، کہیں آندھی اور کہیں بارش کی پیشگوئی


 عید الفطر کے موقع پر گرمی کی شدت میں   کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کو پیش گوئی  کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔شمالی و وسطی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنےکےعلاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

ڈی آئی خان، وزیرستان ، کرم ،باجوڑ،دیر اورچترال میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملتان ،خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

ڈی جی خان ، میانوالی، لیہ اور بھکر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کوئٹہ،نوشکی، چمن،قلات، پشین اورزیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔قلعہ عبداللہ، ژوب، سبی، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں