پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت


پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ پر 300 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اقدام کرے.

ان کا کہنا تھا کہ تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام مسلم دنیا کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔ فلسطینی عوام اور کاز کیلئے بلاروک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں