یورپ میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: اٹلی میں متعین پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے پاکستانی لیبر فورس کے لئے سیزنل ورک ویزہ کو بہت بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے لیبر معاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی حکومت نے پاکستان کو سیزنل ورک ویزہ کی لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

ہزاروں ڈاکٹرز ملازمت چھوڑ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی برآمدات 9 ماہ میں 805 ملین ڈالرز رہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے 372 ملین ڈالرز کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا جب کہ پاکستان کے تجارتی سر پلس میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔

جوہر سلیم نے کہا کہ اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 38 فیصد ہے اور وہاں پاکستانی باسمتی چاول کو زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

بیرون ملک جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے خوشخبری

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں اٹلی میں متعین پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی ورکرز نے 639 ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 48 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں