وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کیلئے حکام کو ہدایت: روزگار سمیت اہم سفارشات مرتب کریں


اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سعودی عرب میں 300 سال سے قائم بادشاہت ختم نہیں کرسکتے،محمد بن سلمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر ساجد طوری، وفاقی  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اورمعاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

سعودی عرب میں اونٹوں کا پہلا فائیو اسٹار ہوٹل

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ روزگار سمیت طویل المدتی اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کہ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مؤ ثر سفارشات مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

واضح رہے کہ وزارت عظمی ٰکا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔


متعلقہ خبریں