دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے پاس ذاتی گھر نہیں ہے


دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک  نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس  اپنا کوئی ذاتی گھر نہیں ہے۔

ایلون مسک نے  ایک امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ  میں کسی عالیشان گھر کا مالک نہیں ہوں جس کی آپ توقع کررہے ہیں۔

انہوں نے میزبان سے گفتگو میں بتایا کہ میرے پاس اپنا کوئی ذاتی مکان نہیں بلکہ میں دوستوں کے گھروں میں  رہتا ہوں، اگر میں سالانہ اربوں ڈالرز اپنے ذاتی استعمال پر خرچ کروں تو یہ بہت مشکل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:خلاوں پر نظر رکھے ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

انہوں نے کہا کہ ان کا ایک نجی طیارہ ہے جس کو وہ کام کے لیے استعمال کرتے ہیں، ان کے پاس کوئی ذاتی کشتی نہیں اور نہ ہی وہ کام سے رخصت لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک 270 ارب 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 100 فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش بھی کی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں