ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی واپسی کا فیصلہ چیلنج

dost

مسلم لیگ ق کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات واپس دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا  ہے کہ ڈیپٹی اسپیکر متنازعہ ہوچکے ہیں۔وہ چوہدری پرویز الہی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔ڈیپٹی سپیکر پارٹی بن چکے ہیں،مسلم لیگ ن کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ڈیپٹی اسپیکر کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کے الیکشن صاف وشفاف نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دئیے دلائل نظر انداز کیا۔ عدالت نے فیصلے میں موجود خامیوں سے متعلق ذکر ہی نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ عدالت ہائیکورٹ کے سنگکل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دے اور  اجلاس کی صدارت کے لیے اسمبلی رولز کے مطابق اجلاس منعقد کروانے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو16 اپریل کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب منعقد کروانے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں