سابق وزیراعظم عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

عمران خان کی بڑی جیت: اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور کر لی

سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، عوام فیصلہ کریں گے وزیراعظم کس کو ہونا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا پہلا جلسہ بدھ کو پشاور میں کروں گا، چاہتا ہوں جلسے میں تمام لوگ آئیں کیونکہ ہم ایک آزاد ریاست ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی طاقتوں کی کٹھ پتلی ریاست کے طور پر نہیں بلکہ ایک آزاد، خودمختار ریاست کے طور پر بنایا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں