تحریک انصاف کے رہنماوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل


ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے۔

عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام  اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا،  ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس ، ڈی جی ایف آ ٓئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالد کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کے خلاف سماعت آج ہو گی

دوسری جانب عمران خان سمیت کابینہ میں شامل وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  اطہر من اللہ  کیس کی سماعت کریں  گے۔

 درخواست گزار کی عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو  وزیراعظم اور  وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں