عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے، بلاول بھٹو

عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے لیکن عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے۔

کوئی اس شخص کو بتائے کہ اسے کسی اور نے نہیں، اپنی جماعت نے نکالا ہے: مریم نواز کا ردعمل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پہ اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے تین سال تک عوام سے جھوٹ بولا اور جاتے جاتے آئین شکنی کی۔

انہوں ںے کہا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے لائی جائے، ہمارا مطالبہ تھا کہ خط عدالت میں پیش کیا جائے، کل وہ اسمبلی میں بھی خط لے کر نہیں آ رہے۔

امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں، اتوار کو نکل کر احتجاج کرنا ہے، میں ساتھ ہونگا: وزیراعظم

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں عدالت نے خط نہیں دیکھا تو کیا خط عدالت میں پیش کیا گیا؟ بیرونی مداخلت ہو رہی ہوئی تو ہم نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ اسے روکیں گے بھی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی وجہ سے یکطرفہ انتخابی اصلاحات کروائیں، عمران خان نے خط عدالت میں پیش کیا نہ ہی اسمبلی میں لا رہے ہیں،پچھلے سیشن میں یہ بھاگ کھڑے ہوئے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب،ایجنڈا جاری

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، جتنا جلدی ہم نے انتخابی اصلاحات کر لیں اتنی جلد انتخابات بھی ہوں گے، مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے۔


متعلقہ خبریں