آئین انصاف چاہتا ہے،تاخیر آئین شکنوں کے حوصلے بڑھاتی ہے ،شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین انصاف چاہتا ہے، تاخیر آئین شکنوں کے حوصلے بڑھاتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جتنی تیز رفتاری سےآئین شکنی ہوئی، عوام انصاف بھی اتنا ہی تیز ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کھلم کھلا آئین شکنی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے نمائندہ ایوان کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر آئین کو روندا جا رہا ہے۔

نگراں وزیر اعظم، شہباز شریف نے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلنے سے روکا جا رہا ہے۔ عمران خان اپنے ساتھ پورے نظام اور ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں