مغربی افریقہ میں 27 ملین افراد بھوک کا شکار

رواں برس بھوک اور افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق خوراک کے بحران کے باعث مغربی افریقہ میں ستائیس ملین افراد بھوک کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تعداد میں مزید گیارہ ملین افراد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یوکرین میں جاری جنگ نے کئی علاقوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی افریقہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خطے کے کئی ممالک تیس سے پچاس فیصد گندم روس یا یوکرین سے درآمد کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور کوویڈ کی وبا بھی خوراک کی سپلائی کو متاثر کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے مغربی افریقہ کی امداد کے لیے چار ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔اس رپورٹ کو تحریر کرنے والی گیارہ تنظیموں نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کی حمایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں