تین سالوں کی جدوجہد کے بعد سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج دیا، بلاول بھٹو


گڑھی خدا بخش: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین سالوں کی جدوجہد کے بعد سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج دیا اور ہم عمران خان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنےلائے۔

علیم خان نے عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

ہم نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پہ حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد وہاں جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےکہا تھا عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلےمستعفی ہوجائیں، عمران خان عوامی نمائندہ نہیں بلکہ دھاندلی کے ذریعے سلیکٹ کیا گیا تھا۔

عمران خان کے بیان کی سکیورٹی کمیٹی کے عسکری ممبران وضاحت کریں، زرداری

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے نشے میں ہر آزادی پر حملہ کیا، 18 ویں ترمیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی، آزادی صحافت پرحملہ کیا،پارلیمان پربھی حملہ کیا اور اپنے دور اقتدار میں عمران خان نے صرف دوستوں کو نوازا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف کے ساتھ عوام اورملک دشمن ڈیل کی، ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ کر کے لوگوں کو بے روزگارکیا، مخالفین سے سیاسی انتقام لینےکی کوشش کی۔

اسٹیبلشمنٹ مبینہ خط پر پوزیشن واضح کرے، موڈ صدر کے مواخذے کا بھی ہے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ملکی معیشت کوتباہ کردیا۔ انہوں ںے کہا کہ آج علیم خان بھی وہی باتیں کررہے ہیں جو ہم کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں