اپوزیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ سماعت کرے، اپوزیشن کی استدعا

6 ججز کے خط

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کا نوٹس لینے کا قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اپوزیشن کی درخواست پرسپریم کورٹ کا فل کورٹ سماعت کرے۔

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف نوٹس اور درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران نیازی نے آج ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی ہے، خلاف ورزی کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے، عمران نیازی کی اس بغاوت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آئین، جمہوریت ، قانون اور سیاسی اخلاقیات کے خلاف بغاوت کی گئی ہے، اسپیکر اور حکومتی ٹولے کے غیرآئینی و غیر پارلیمانی اقدامات و رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپوزیشن کا اپنا اجلاس، ایاز صادق اسپیکر، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور، 196 ووٹ

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر اور حکومتی ٹولے کو آئین شکن قرار دیتے ہیں، ایوان کے اندر متحدہ اپوزیشن اپنی واضح اکثریت ثابت کرچکی ہے، عیاں ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایوان کے ارکان کی واضح اکثریت ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے آئین،عوام اور جمہوریت کا ساتھ دینے والے تمام با ضمیر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامید ہیں کہ اعلی ٰعدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

صدر نےقومی اسمبلی تحلیل کر دی، وزیر اعظم ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

ہم نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ آئین شکنی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران پر ایک منصفانہ فیصلہ صادر فرمائے گی جو عادلانہ اور دستور کی روشنی میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں