فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، تحریک عدم اعتماد تحفہ ہے یا سازش؟ بلاول بھٹو

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد تحفہ ہے یا سازش؟ انہوں نے کہا ککہ خان صاحب! اتنا جھوٹ بولیں کہ لوگ آپ پر یقین کریں۔

عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، امید ہے غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائیگا: بلاول

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ روس سے پہلے ہم شہبازشریف کے گھر گئے تھے، گزشتہ تین سال سے ہم سیاسی جدوجہد میں شریک ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے، اتنا ہی جھوٹ بولنا چاہیے جو سچ مانا جائے، ہم نے وزیراعظم کے خلاف جمہوری طریقہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر عمران خان نے پہلے کہا کہ اپوزیشن نےعدم اعتماد کی صورت میں مجھے موقع دیا ہے، اب کہتے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

چیئرمین پی پی نے کہا کہ خط کا شوشہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش ہے، عمران خان چاہتے ہیں نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا،عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آپ کا اور میرا جھگڑا ختم ہوجائے گا۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمیٹی اور نیشنل سیکیورٹی اجلاس سے متعلق دعوت نہیں دی گئی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس پیر کو بھی بلایا جا سکتا تھا۔

وزارت قانون مل رہی، کل ہی شہباز کی ضمانت منسوخ کرائیں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی جیسے اہم فورم کو استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں