اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ تجویز پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے ایک مشاورتی اجلاس میں دی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق جس مشاورتی اجلاس میں یہ تجویز دی گئی اس کی صدارت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بعض رہنماؤں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جاری اجلاس میں ہی پیش کی جائے۔

پنجاب کا اگلا وزیراعلی کون؟ پرویز الہی بمقابلہ حمزہ شہباز

ذرائع کے مطابق تجویز کے حامی اراکین کا مؤقف تھا کہ اس طرح اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع نہیں کرانی پڑے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے مانگی جانے والی آرا پر چند رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اس موقع پر یہ عمل شروع کیا تو پھر تاخیری حربوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف کو فون کال آگئی

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں طے کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم لانے سے متعلق دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں