متحدہ اپوزیشن کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات جاری

متحدہ اپوزیشن کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات جاری

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات جاری ہے۔ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہو رہی ہے۔

اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز آئے ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز آنے والے رہنماؤں میں خواجہ آصف، مولانا عبدالغفور حیدری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر سعید غنی، سید نوید قمرالزماں شاہ، شیریں رحمان، خواجہ سعد رفیق، سردار اختر مینگل، سردارایاز صادق، اور دیگر شامل ہیں۔

متحدہ اپوزیشن سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وفاقی وزیر سید امین الحق، کنور نوید جمیل، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، سینیٹر فیصل سبزواری، اور کشور زہرہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر غور

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے  بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان سے ہونے والے متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز بھی تیار کیے ہیں۔

پرویز الٰہی کے پاس ووٹ نہیں ہیں، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے: زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی بھی مطالبے سے انکار نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے۔


متعلقہ خبریں