عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پرامید ہیں، عامر لیاقت


اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پرامید ہیں۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو کی گئی اور وزیراعظم نے عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے بعد عامر لیاقت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت اچھی اور بہت زبردست باتیں ہوئی ہیں، خان صاحب پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی، شیخ رشید

عامر لیاقت سے صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے دوستی کرا دی آپ کی وزیر اعظم سے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی ہماری پہلے سے تھی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

عامر لیاقت حسین سے پوچھا گیا کہ آپ وزیر اعظم کو قائل کر کے آئے ہیں یا قائل ہوئے ہیں؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں قائل کیا ہے۔ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی شادی پر مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور تعریفیں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں