تین غلاموں کو پیغام دیتا ہوں کہ تم بری طرح میچ ہارو گے، عمران خان


درگئی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین غلاموں کو پیغام دیتا ہوں کہ تم بری طرح میچ ہارو گے، ان تینوں چوروں کے خلاف نیب میں اربوں روپے کے کیسز ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیوٹرل ہونے کا نہیں کہا، سندھ ہاؤس میں پیسے دے کر جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔

عدالتی حکم پر سختی سے عمل کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے درگئی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک ہوتا ہے لوٹا اور ایک ہوتا ہے ضمیر فروش، ضمیر فروش اور لوٹے میں فرق ہوتا ہے، لوٹا اقتدار کی طرف جاتا ہے اور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے، اس وقت یہ لوٹے نہیں ہورہے یہ اپنے ضمیر کا سودا کررہے ہیں، عدلیہ اور الیکشن کمیشن ضمیر فروشوں کو دیکھ رہی ہے، ساری قوم کے سامنے ضمیروں کا سودا ہو رہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار پانچویں کلاس تک کے بچوں کے لیے ایک نصاب کی تعلیم شروع کررہے ہیں، میں نے پاکستان میں رحمت للعالمین ﷺنے اتھارٹی بنائی ہے، ملک کے نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ حضرت محمدﷺ نے کیسے انسانوں کو تبدیل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے لیے سیاحت کا مرکز بناؤں گا، اسکردو میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بن چکا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، اگر کورونا نہ ہوتا تو پاکستان سیاحت کا مرکز بن چکا ہوتا،
ماضی کی کسی حکومت نے عوام کو ہیلتھ کار ڈ نہیں دیئے، ہم نے دیئے، ماضی کے حکمران جب بھی بیمار ہوتے تھے تو بیرون ملک چلے جاتے تھے، ہم نے ہرخاندان کو 10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کبھی کسی نے نہیں سوچا کہ مسافروں اور غریبوں کے لیے پناہ گاہ بنائیں، پورے پاکستان میں پناہ گاہوں کا مزدوروں کے لیے سسٹم بنا رہا ہوں، اللہ تعالیٰ محنت کش سے سب سے زیادہ پیا ر کرتا ہے، کامیاب پاکستان کے تحت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے پیسہ دے رہے ہیں، ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے، دو کروڑ خاندانوں کو 30 فیصد چینی، گھی اور آٹے پر رعایت دیں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے نہیں سوچا، 50 سال کے بعد پاکستان میں 10 بڑے ڈیم بنا رہے ہیں، ڈیموں کی تعمیر سے سستی بجلی بنے گی، پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، پہلی بار ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے شجر کاری شروع کی، اقوام متحدہ میں ماحولیات سے متعلق پاکستان کی مثال دی گئی، سب کے سامنے مراد سعید کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، این ایچ کے اندر ماضی کی حکومتوں نے ایک ہزار ارب روپے چوری کیا، جو انہوں نے 2013 میں سڑکوں کے ریٹ دیئے ہم نے 2021 میں اس سے کم دیئے، ماضی کی حکومتوں سے زیادہ ہم نے سڑکیں بنائی ہیں۔

پیسے دیکر، رشوت دیکر اپنی حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں: وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ گیارہ سال سے پاکستان پر ایک جرمانہ ہوا تھا،ریکوڈک پر پاکستان پر 6ارب ڈالر کا جرمانا ہوا تھا،
آج آنے سے پہلے معاہدہ کرکے آیا ہوں، اگر میں یہ معاہدہ نہ کرتا تو دو  ہزار ارب روپے کا جرمانہ دینا پڑتا، تین سال ہم نے ان سے بات چیت کی اور آج ہمارا ان سے معاہدہ ہوا، اب وہ پاکستان میں 9 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے آ رہے ہیں، ریکوڈک کا اصل فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے آج بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے، ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے رینٹل پاور پر پاکستان کو جرمانہ ہوگیا تھا، میں نے ترک صدر سے بات کی اور اس ترک کمپنی کے 200 ارب روپے معاف کرائے، آئی پی پیز اور قطر کے ساتھ معاہدے میں ہم نے ملک کے اربوں روپے بچائے، 25 سال پہلے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں، پہلی بار اسلام آباد کے بعد نیا شہر راوی سٹی بن رہا ہے ، اگلے دو ہفتوں میں نالہ لئی پراجیکٹ کا افتتاح کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی اپنے لوگوں کے لیے ہے، اسے داد دیتا ہوں، یہاں ڈرون سے اپنے لوگ مارے جاتے تھے اور ایک بیان آتا تھا کہ مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے قرار داد پاس کی کہ ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا۔

ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک شخص سوٹ پہن کر ٹائی لگا کر پاکستان میں پھرتا ہے، شہباز شریف کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ بوٹ بڑے اچھے پالش کرتا ہے،  شہبازشریف کسی گورے کو دیکھتے ہیں تو اس کے جوتے پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں