نیٹو فوجی مشقوں کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

نیٹو فوجی مشقوں کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

اوسلو: ناروے میں نیٹو فوجی مشق میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا طیارے میں موجود چاروں امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقیں جاری ہیں اور یکم اپریل تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی مشقوں کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے گرتے ہی آگ لگ گئی۔ طیارے میں 4 امریکی فوجی اہلکار موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کسی بھی بے بنیاد الزام کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پرواز کے وقت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارشیں بھی ہو رہی تھیں۔ ممکنہ طور پر حادثے کی یہ وجہ ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں