تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس حزب اختلاف کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے جو 25 مارچ بروز جمعہ کو صبح 11 بجے ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف نے پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر ایوان میں ہی دھرنا دینے اور او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی و قانونی شقوں سے روگردانی غداری، بغاوت کے زمرے میں آتی ہے، مریم اورنگزیب

حزب اختلاف کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب بلائے جانے کے لیے 14 روز کی آئینی مدت 21 مارچ کو ختم ہو رہی ہے تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں