جہانگیر ترین نے سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیدیا

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

لاہور: جہانگیر ترین نے سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے گروپ کے اراکین کو متحدہ رہنے کا  پیغام دیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا دو ایم این ایز کے ہمراہ سندھ ہاؤس پردھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے یہ پیغام گروپ کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران دیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے منعقدہ اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں تبدیلی سے متعلق لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

سندھ ہاؤس پر ہونے والا حملہ، سندھ پر حملے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو

اعلامیے کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں سندھ ہاؤس پر کیے جانے والے حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر تشویش ہے۔

سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے زیر بحث آئے اور اس کے بعد حکومتی شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی۔


متعلقہ خبریں