پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان نے قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا دعویٰ کردیا ہے۔

سندھ ہاؤس میں لوگ نوٹوں کی بوریاں لے کر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت سے دو سے چار ماہ قبل ہو سکتے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹے گی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی ایک بڑی پارٹی اپوزیشن سے نکل جائے گی۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،تحریک عدم اعتماد پر گفت گو

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں