نامور امریکی فلمساز روسی افواج کی فائرنگ سے ہلاک

نامور امریکی فلمساز روسی افواج کی فائرنگ سے ہلاک

کیف: نامور امریکی فلمساز برینٹ ریناؤڈ یوکرین میں روسی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ ریناؤڈ یوکرین میں پناہ گزینوں کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ کے لیے مواد اکٹھا کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فلمساز کی گاڑی جسے ہی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے باہر ارپن میں ایک چیک پوائنٹ پر پہنچی تو روسی افواج کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

اس حوالے سے یوکرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں روسی فورسز کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی ہے۔

یوکرینی حکام کی جانب سے رینٹ ریناؤڈ کی موت کی تفصیلات ابھی فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں ،تاہم امریکی صحافی جون آریڈونڈو نے کہا کہ وہ دونوں ایک گاڑی میں ارپن چوکی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی۔

آریڈونڈو نے کیف کے ایک اسپتال سے بات کرتے ہوئے اطالوی صحافی اینالیسا کیملی کو بتایا کہ ریناؤڈ کی گردن پر گولی ماری گئی جبکہ انہیں پیٹھ کے نچلے حصے میں گولی ماری گئی۔


متعلقہ خبریں