وزیراعظم ابھی تک کرکٹ گراونڈ سے باہر نہیں نکلے، کامل علی آغا

کسانوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا، اب حکومت نہیں پوچھ رہی، ان کیساتھ مذاکرات کیے جائیں، سینیٹر کامل آغا

مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم ابھی تک کرکٹ گراونڈ سے باہر نہیں نکلے، جب وزیراعظم کرکٹ گراونڈ سے باہر نکلیں گے تو سیاست کی سمجھ آئے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کا اپنا شیرازہ بکھر جائے تو ہمیں کچھ فیصلہ تو کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی جو فیصلہ کریں ہم عمل کرینگے، ڈسپلن لوگ ہمیشہ اپنے فیصلے قیادت پر چھوڑتے ہیں۔

لگتا ہے حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے، کامل علی آغا

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تحفظات اور دیگر امور سے متعلق اجلاس میں بتاتے ہیں، پارٹی کے فیصلے قیادت کرتی ہے، اس وقت سیاست میں ہر لمحہ انتہائی اہم ہے۔

ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی بات سے لگتا ہے کہ حکومت کو کچھ نظر آ رہی ہے،کسی حکومتی جماعت کے 3،3، گروپ بن کر سامنے آ رہے ہیں،اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں