دنیا کی لمبی ترین گاڑی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، لیموزین گاڑی نے اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
امریکن ڈریم کے نام سے مشہور گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا تھا، امریکن ڈریم کی نئے سرے سے تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد اس کی لمبائی 100 فٹ کردی گئی۔
لگژری ہوٹلز کی تمام سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی گاڑی میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب اور بڑا واٹر بیڈ شامل ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ امریکن ڈریم کے نام سے مشہور سپر لیموزین اصل میں 1986 میں کار کسٹمائزر جے اوہربرگ نے بنائی تھی اور اس کی لمبائی 60 فٹ تھی۔
اوہربرگ نے بعد میں گاڑی کو 100 فٹ لمبا کر کے سب سے لمبی کار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کار اونر کا کہنا ہے کہ یہ کار اب ڈیزرلینڈ پارک کار میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ کیونکہ یہ کار اتنی لمبی ہے کہ اسے سڑک پر نہیں چلایا جا سکے گا، اس لیے اسے نمائش کے لیے پیش کیا سکتا ہے۔