’غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی  گھبرا گئے ہونا؟ ‘

فوٹو: ہم نیوز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ‏ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی  گھبرا گئے ہونا؟

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کہ تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا ہے، آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری،بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے۔

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرے پن کی بہت قیمت ادا کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں