اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اب بس! اور قربانیاں نہیں دیں گے۔
پریس بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کے آصف علی زرداری کو بندوق کے نشانے پر رکھنے کی بات کو دھمکی قرار دیا، کہا کہ وزیر اعظم نے کل آصف علی زرداری کو بندوق کی دھمکی دی، ہم نے کبھی بندوق استمعال نہیں کی، لیکن ہم اس کا استمعال کرنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے، شہباز شریف
ہمارے ساتھ سیاست کریں، سیاست میرا اور آپ کا حق ہے، آپ ہمیں دھمکی دیں گے تو نتائج کہ خود ذمہ دار ہونگے۔ بلاول نے کہا کہ میں جو آپ کے ساتھ کروں گا، آپ نہیں بھولیں گے، آپ کی نسلیں نہیں بھولیں گی۔
انہوں نے آصفہ زرداری کو ڈرون حملے پر بھی بات کی، کہا کہ وہ ڈرون ہمارے ساتھ ساتھ رہا، ڈرون اچانک نہیں آہستہ آہستہ آیا، آئی ایس آئی اور ایجنسی کو درخواست کروں گا کہ اس معاملہ کو دیکھیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تیس سالوں سے سابق صدر آصف علی زرداری پر کرپشن کے الزام لگائے، ہم نے جیلیں کاٹیں، میں کہتا ہوں آپ ان الزامات کو ثابت کرو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تصادم کی کوئی بات نہیں کی،عوام نااہل حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، پارلیمان سے 2018میں غلطی کرائی گئی وہ اب درست ہوگی، عوامی مارچ میں 2 واقعات ہوئے وہ میرے لیے برداشت سے باہر ہے، جنوبی پنجاب سے نکلے تو آصفہ بھٹو پر حملہ ہوا، اور وزیر اعظم نے قوم کے سامنے آصف زرداری کو بندوق کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سے اسلام آباد تک تاریخی مارچ کیا، جس شہر اور صوبے سے گزرے لوگوں نے استقبال کیا، وزیراعظم سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں، حکو مت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ہے ،عوامی مارچ کے شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اگر ہم دھرنے کا کہتے تو مارچ میں شامل لاکھوں لوگ بیٹھ جاتے۔
عمران خان پتہ نہیں کون ہیں، مگر میں بےنظیر کا بیٹاہوں ، والدہ کے نام پر اسپتال کے چندے سے کچن اور پارٹی چلاتے ہیں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ کے عدالت میں عمران خان کو سزا ہوچکی ہے ، ہمارا عمران خان سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے سیاسی بیان کا ردعمل سیاسی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
حکومت نے اپنے ممبران اور اتحادیوں کو جیسے چلایا ایسا تو آمر نے بھی نہیں چلاتا، ہمارا کام صرف عمران خان کو ہٹانا نہیں انتخابی اصلاحات بھی ہے، عمران خان کے تمام ووٹرزاور سپورٹرز تحریک عدم اعتماد کے دن گرین ایریا میں جمع ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ فتح یاب ہونے کے بعدنماز شکرانہ ادا کریں گے ، ملکی مسائل کا حل عوامی طاقت اور جمہوری ہتھیار ہی ہے، ماضی میں اسٹیبلشمٹ کا جوکردار تھا اس پر تحفظات تھے۔
بلاول نے صحافیوں کے سوال پر بتایا کہ مریم نواز نے ہماری شہبازشریف سےملاقات کےدوران موجود تھیں، پاکستان میں ایک ہی ندیم افضل چن ہیں مگر فوادچودھری ہر بازا رمیں ملتا ہے۔
پراعتمادہیں کہ تحریک عدم اعتمادمیں کامیاب ہوں گے، ہمارے نمبرپورے ہیں، اتحادی بھی ساتھ دیں تو بہتر ہوگا،اپوزیشن کا الیٹکورل اتحاد نہیں ،حکومت کو نکالنے کے ون پوائنٹ ایجنڈا پر ساتھ ہیں، عمران خان کسی قسم کی دھاندلی سے نہیں بچ سکیں گے۔