عمران خان کے ساتھ ہیں تو وہ اب تک وزیر اعظم ہیں، خالد مقبول صدیقی

عمران خان کے ساتھ ہیں تو وہ اب تک وزیر اعظم ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستانی کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں تو وہ اب تک وزیر اعظم ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد پر بات کرنے نہیں آئے تھے بلکہ عدم اعتماد کو چھوڑیں، ہمیں تو اس نظام پر ہی اعتماد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ہے اور ویسے بھی نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے کیا مانگیں ؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہم سے آج رابطہ ہی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ کراچی، ایم کیو ایم کا ساتھ مانگ لیا

خالد مقبول صدیقی سے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپ وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں تو وہ ابھی تک وزیر اعظم ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اپنا وعدہ نبھانے آئے تھے۔


متعلقہ خبریں