راولپنڈی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 449 رنز بنا لیے


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے  7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنا لیے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 27 رنز درکار ہیں۔

گزشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،پچ اور گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اسٹیو اسمتھ اور مارنس نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 108 رنز جوڑے، مارنس 90 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

اسٹیو اسمتھ 78 جب کہ کیمرون گرین نے 48 بنائے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ساجد خان نے ایک ایک جب کہ نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف سست رفتار بیٹنگ کی وجہ بتا دی

اس سے قبل پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں