پشاور دھماکہ، وزیر اعظم عمران خان کی مذمت، رپورٹ طلب

مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور جامع مسجد دھماکہ، 10 افراد شہید 50 زخمی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ چیف سیکرٹری سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز ازبک صدر کی پاکستان آمد ہوئی اور آج روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ازبک صدر نے وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کی جبکہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان متعدد اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان یوکرین روس تنازعہ کا مذاکرت سے حل چاہتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگش کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی ہدایات کیں۔


متعلقہ خبریں