اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت کی آج ایک اور ملاقات ہو گی، وزیر اعظم سے وفاقی وزیر مونس الہی کی ون آن ون ملاقات ہو گی۔
وزیر اعظم کی ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اتحاد کے امور پر بات چیت ہو گی جبکہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اتحادیوں کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کالی دولت والوں کیلئے جنت بن چکی ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم عمران خان دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔