عمران خان سازشوں سے ہارنے والا نہیں، شہباز گل

قوم اپوزیشن کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے، شہباز گل

معاون خصوصی شہبا ز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان سازشوں سے ہارنے والا نہیں۔ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کیا جائے گا۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہیں بلکہ ملک کے لئے تحریک عدم استحکام لانے کو کوشش کر رہی۔

انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پرٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ان کا مقصد صرف ایک ہی کہ کسی طرح سے فرد جرم عائد نہ ہو۔عمران خان سازشوں سے ہارنے والا نہیں۔


انہوں نے اپنی ٹویٹ  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اس مافیا کا مقابلہ کرےگا۔ان چوروں کا ہر صورت ہر میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں