حکومت کالی دولت والوں کیلئے جنت بن چکی ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

لاہور: قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کالی دولت والوں کے لیے جنت بن چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھی مہنگا ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی عملاً واپس ہو چکی ہے اور ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہو چکا۔

انہوں نے کہا کہ 10 روپے کا سیاسی ریلیف کہیں آئندہ مہنگائی کی صورت میں ادا نہ کرنا پڑ جائے۔ ٹیکس وصولی کا کریڈٹ ریکارڈ درآمدات کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ارکان اسمبلی زرداری بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وزیر خارجہ

شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات دوگنا ہو چکی ہیں اور دعوے کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔ سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اضافہ سے ٹیکس وصولی بڑھی۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کالی دولت والوں کے لیے جنت بن چکی ہے۔ خسارے کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟ کیا عوام کو لوٹ کر پھر ادائیگیاں کی جائیں گی؟۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ رواں مالی سال میں تاریخ کا تجارتی خسارہ ہونے جا رہا ہے یہ رقم کہاں سے آئے گی؟


متعلقہ خبریں