دھانی پرفارم کریں پھر چاہے جشن مناتے ہوئےاسٹیڈیم سے باہر چلے جائیں، آفریدی


پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے شاہنوازدھانی کی پرفارمنس پر تنقید کے معاملےپر شاہد آفریدی کا کہنا ہے دھانی پرفارم کریں پھر چاہے جشن مناتے اسٹیڈیم سے باہر چلے جائیں۔

ایک نجی ٹی وی کے دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی  پر تنقید سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ میں نئے آنے والے کھلاڑیوں سے صرف اتنا چاہتاہوں کہ ان کی توجہ کرکٹ پر رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں شاہنواز دھانی کرکٹ پر فوکس رکھیں پھرچاہے وہ جشن مناتے ہوئے تماشائیوں کے پاس ہی نہیں اسٹیڈیم سے ہی باہر چلیں جائیں مجھے کوئی مسئلہ  نہیں ہے۔ لیکن ان کی ساری توجہ کرکٹ اور پرفارمنس پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھانی مین آف دا میچ، شاہد آفریدی بھی کارکردگی سے خوش

انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے دھانی کے بھائی کے ٹویٹ کا ذکر بھی کیا گیا ۔ ٹویٹ میں مخمور دھانی نے شاہد آفریدی کی شاہنوازپر تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا میری والدہ کو کرکٹ کی الف ب نہیں پتا لیکن جب  ان سے دھانی کی کرکٹ کے حوالے سے بات کریں تو وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔ کیوں کہ وہ کرکٹ میں صرف آفریدی کو ہی جانتی ہیں۔

شاہد آفریدی نے اس پر دھانی کی والدہ کی خواہش پوری ہونے سے متعلق دعا کی۔ انکا کہنا ہے میں ہمیشہ  سے نئے آنے والی کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہا ہوں اور ایسا کم ہی ہوتا ہے۔ لیکن جب میں ٹیم میں آیا تو مجھے بھی کسی نے سپورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ  شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی  کی پرفارمنس اور جشن منانے پر تنقید کی تھی۔ بعد ازاں کوالیفائر میچ میں دھانی کی کارکردگی کو سراہا بھی تھا۔


متعلقہ خبریں