یوکرین کی عملی مدد: 3 ممالک نے 70 لڑاکا جہاز فراہم کرنیکا اعلان کردیا

یوکرین کی عملی مدد: 3 ممالک نے 70 لڑاکا جہاز فراہم کرنیکا اعلان کردیا

کیف: روس کے خلاف یوکرین کی مدد کے لیے تین ممالک نے لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے، صدر زیلنسکی کا مطالبہ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کی عملی مدد کرنے کا اعلان کرنے والے تینوں ممالک نیٹو اتحاد میں شامل ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق یوکرین کی عملی مدد کا اعلان بلغاریہ، پولینڈ اور سلوواکیہ نے کیا ہے۔ تینوں ممالک مجموعی طور پر یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فراہم کیے جانے والے طیارے پولینڈ میں تعینات ہوں گے اور وہیں سے احکامات ملنے پر یوکرین کے پائلٹس اڑان بھرا کریں گے اور اپنے اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

ایٹمی جنگ چھڑگئی تو کوئی فاتح نہیں ہو گا، روسی وزیر خارجہ

امریکہ کے مؤقر جریدے پولیٹیکو کے مطابق یوکرین کے فوجی پائلٹس اعلان کردہ لڑاکا طیاروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پولینڈ پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے یوکرین کی بحریہ نے بتایا ہے کہ اعلان کے تحت بلغاریہ 16 مگ 29 طیارے اور 14 ایس یو 25 طیارے فراہم کرے گا۔

جنگ زدہ یوکرین کے معصوم بچے کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ 28 مگ 29 طیارے جب کہ سلوواکیہ 12 مگ 29 طیارے فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں