جیالوں کی ایک دن کی محنت سے پیٹرول سستا ہو گیا، وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: بلاول

جیالوں کی ایک دن کی محنت سے پیٹرول سستا ہو گیا، وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: بلاول

نواب شاہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیالوں کی ایک دن کی محںت سے پیٹرول سستا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سلیکٹڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم بزدل ہیں، پی پی کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو اسمبلی توڑ دیں، الیکشن کے لیے تیار ہیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کروزیراعظم گھبرا گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وزیراعظم یوٹرن لینے کے عادی ہیں لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، اسلام آباد پہنچ کر ان کا بندوبست کریں گے۔

بلاول بھٹو نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ آج بھی وزیراعظم آصف زرداری کو یاد کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب صدرتھے تو چین سے سی پیک لے کر آئے جب وزیراعظم چین گئے تو خالی ہاتھ واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح صدر زرداری امریکہ گئے تو کیری لوگربل کے تحت اربوں ڈالرز کا بندوبست کر کے آئے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ خود مانتے ہیں کہ آپ کی خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کے منصوبوں پر کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔

قبل ازیں حیدرآباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ پی پی کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو اسمبلی توڑ دیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نا اہل حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ انہوں ںے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگو! نا اہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے۔

چیئرمین پی پی کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں جب کہ شرکا سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی پی کسانوں کے لیے لڑ رہی ہے، طلبہ یونین کو بحال کیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، نوجوانوں کو ان کا حق دلوایا ہے اور مزدوروں کو ان کا حق پہلے بھی دیا ہے، آئندہ بھی دیں گے۔

وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، اسلام آباد عدم اعتماد لے کر آرہے ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عوام کے ساتھ نا انصافی پر پیپلزپارٹی ہر فورم پر لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں۔

حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو کون سمجھائے کہ سندھ پر ڈاکہ تم نے مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریشان ہو گیا ہے کیونکہ بزدل وزیراعظم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تماشے اب نہیں چلے گا۔

عمران خان باکردار انسان ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہو چکی: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا پر پابندی لگائی کہ حکومت کے خلاف نہ بولو، مزدوروں کے حق کا فیصلہ عدالت میں چیلنج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 1973 کا آئین بحال کیا اور این ایف سی ایوارڈ دیا۔

شرکائے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیازی سرکار نے عوام کو شدید تکلیف میں ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک ہی مشن ہے کہ عوام تکلیف میں رہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں، شہباز شریف

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے نکلنے کا مقصد نیازی کو رخصت کرنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس نا اہل وزیراعظم کو آپ کی مدد سے رخصت کریں گے۔


متعلقہ خبریں