یوکرین تنازع: روسی حملے کا خطرہ زیادہ ہے لیکن پیوٹن سے بات کرنیکا ارادہ نہیں: بائیڈن

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کچھ دنوں میں یو کرین پر حملہ کرسکتا ہے اور حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود میرا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکہ، روس کشیدگی بڑھ گئی: ماسکو نے نائب امریکی سفیر بیدخل کردیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین تنازع اب بھی سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکتا ہے لیکن میں پیوٹن سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہوں۔

انہوں  نے روسی دعوے کے برعکس کہا کہ ماسکو نے اپنی افواج کو پیچھے نہیں ہٹایا ہے بلکہ مزید فوجیوں کو آگے بڑھایا ہے۔

روسی حملے کا خطرہ: یوکرین کے شہریوں نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

جوبائیڈن نے اخبار نویسوں سے گفتگو میں کہا کہ روس حملے کا بہانہ بنانے کے لیے چھوڑے فلیگ آپریشن میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس واضح اشارے موجود ہیں کہ روس حملے کے لیے تیار ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغرب کے دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی برسلز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین پر بنا کسی وارننگ کے نہایت مختصر وقت میں حملہ کرسکتا ہے۔

روس اب بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، جوبائیڈن

ناروے کے سابق وزیراعظم جینز اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ روس کی اس حوالے سے تیاری بھرپور ہے اور وہ مختصر وقت میں حملے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی تیاری بہت خطرناک بھی ہے۔


متعلقہ خبریں