اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس میں وفاقی وزرا اسد عمر، پرویزخٹک، شفقت محمود اور جہانگیرترین سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جو 9 مارچ کوسنایا جائے گا۔
درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو بری ہوئے ڈیڑھ سال گزرگیا۔ باقی ملزمان کو بھی بری کیا جائے، پراسیکیوٹرنے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد چوہدری
جج محمد علی ورائچ نے کیس کی سماعت کی، وفاقی وزرا اسدعمر، شفقت محمود، جہانگیرترین، اعجازچوہدری سمیت دیگرپیش ہوئے۔ جج نےکیس کے آغاز پرملزمان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی۔ جس پر وفاقی وزیراسد عمرنے حاضری لگائی اور واپس روانہ ہوگئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں ایف آئی آرپڑھتے ہوئے ملزمان کی مقدمہ سے بریت کی درخواست دائرکردی۔
جہانگیر ترین نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جس پرجج نے کہا کہ اگلی سماعت پر فیصلہ کر دیں گے۔