بھارتی ریاست مدھیہ بردیش میں انتہا پسند ہندووں نے اذان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مسجد کے سامنے لاوڈ اسپیکر میں گانے بجانے کی دھمکی دے دی۔
نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں مسلمانوں کا جینا اجیرن ہو گیا۔ حجاب پر پابندی کے بعد انتہا پسند ہندووں نے اذان پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے شہر رتلام میں انتہا پسند ہندو تنظیم نے مسجد انتظامیہ کو لاوڈ اسپیکر میں اذان دینے سے روک دیا۔ پابندی نہ ماننے کی صورت میں اذان کے وقت لاوڈ اسپیکر میں گانے بجانے کی دھمکی بھی دے دی۔
जब से UP चुनाव की घोषणा हुई हैं, मध्य प्रदेश के दर्जनों जिलों जैसे खण्डवा, इंदौर, उज्जैन में “अज़ान” के खिलाफ़ मुहीम छेड़ कर दी गई हैं। रैलीयां निकाल कर भड़काऊ नारे लगाए जा रहे हैं।
बावजूद इसके, रैली की परमिशन मिल रही है
Thread-
वीडियो MP के रतलाम का हैं। @DGP_MP @SP_RATLAM_MP pic.twitter.com/nI3EBGvflO
— काश/if Kakvi (@KashifKakvi) February 4, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے بالمقابل عمارت پر لاؤڈ اسپیکر لگا رکھے ہیں۔ جب بھی اذان ہوگی ہم لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں گانے بجائیں گے۔
پولیس نے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا ہے۔