خوش دل شاہ نے آل راونڈر بن کر عماد وسیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، خوش دل شاہ نے 6 پی ایس ایل میچز میں 12 وکٹیں حاصل کر لیں، جبکہ عماد وسیم صرف دو کھلاڑی ہی آوٹ کرسکے۔
خوشدل شاہ کا فی اور اکنامی ریٹ صرف 6 رن ہے دوسری طرف عماد وسیم کا اکنامی ریٹ ساڑھے چھ رن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی فتح
بیٹنگ میں عماد وسیم نے 4 میچز میں 35 رن بنائے، ایک چھکا دو چوکے لگائے، اسٹرائیک ریٹ سو سے بھی کم جبکہ خوش دل شاہ بیٹنگ میں بھی بہتر ہیں، انہوں نے 6 میچز میں 66 رن بنائے ،7 چھکے 5 چوکے لگائے۔
خوش دل شاہ کا اسٹرائیک ریٹ ڈھائی سو سے بھی زیادہ ہے۔