گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ایک ٹرانزیکشن باقی ہے، شوکت ترین


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے صرف ایک ٹرانزیکشن کرنا باقی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اگلے سیشن میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے کیونکہ ہم نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کے 28 میں سے 27 مطالبات پورے کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شکار بنایا جا رہا ہے اور ہم پر دباؤ ڈالے جا رہے ہیں۔ ڈیڑھ دو سالہ کارکردگی پر گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور ہمارے مخالف ممالک سیاسی ایجنڈے کے تحت مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اربوں روپے بچائے، قبر میں چلا جاؤں حقائق نہیں بدلیں گے، شہباز شریف

شوکت ترین نے کہا کہ نگراں حکومت میں ہم فیٹف گرے لسٹ میں گئے اور سابق حکومت میں ہم وائٹ لسٹ میں تھے تاہم سابق حکومتی اقدامات سے ہم گرے لسٹ میں گئے۔

انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہمیں فیٹف میں صرف ایک ٹرانزیکشن کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں