تحریک عدم اعتماد کا شور شرابہ: جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا

جہانگیر ترین

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف سے ناراض جہانگیر ترین گروپ بھرپور طریقے سے متحرک ہوگیا ہے۔

عمرا ن خان کی کشتی میں بیٹھےافرادجمپ کرنےکوتیارہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ ایک ایسے وقت میں متحرک ہوا ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پورے ملک میں شور شرابہ ہے۔

اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے بعد وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے: خرم دستگیر

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا ہے۔


ذمہ دار ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے دعوؤں اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن عدم اعتماد کےبندے نہیں لاسکتی ،لانے ہوتے تو بہت پہلے لے آتے ،شیخ رشید

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور لبیک کہا جائے گا۔

لانگ مارچ بھی ہو گا، تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی: سعید غنی

اس ضمن میں ہم نیوز نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے پی ایس ایل کا میچ بھی اکھٹے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا اور بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔


متعلقہ خبریں